اسلام آباد کے مہنگے ترین علاقے میں غیر قانونی تعمیرات جاری، شہر کا حسن تباہ ہونے لگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد کے مہنگے ترین علاقے میں غیر قانونی تعمیرات جاری، شہر کا حسن تباہ ہونے لگا
اسلام آباد کے مہنگے ترین علاقے میں غیر قانونی تعمیرات جاری، شہر کا حسن تباہ ہونے لگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں  غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مہنگے ترین علاقے میں ناجائز تعمیرات کے باعث شہر کا حسن تباہ ہونے لگا جس پر سی ڈی اے عملے نے اپنا حصہ لے کر خاموشی اختیار کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مہنگے ترین سیکٹر جی ٹین ٹو گلی نمبر 19مکان نمبر 251کی دوسری منزل پر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، سی ڈی اے سے اجازت اور نقشہ منظور کرائے بغیر ہی تعمیرات دھڑلے سے جاری ہیں۔

تعمیراتی کام کے ٹھیکیدار وحید مغل کا کہنا ہے کہ ہمارے سی ڈی اے کے انسپکٹر مقبول کے ساتھ معاملات طے ہیں، ادارے کو نقشہ کی منظوری اور اجازت نامے کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔

ٹھیکیدار وحید مغل نے کہا کہ ہماری درخواست  تاحال زیر غور ہے تاہم ہمارے سی ڈی اے کے انسپکٹر مقبول نے ہمیں کہا کہ آپ تعمیرات جاری رکھیں، باقی معاملات میں بعد میں دیکھ لوں گا۔

وحید مغل نے کہا کہ انسپکٹر مقبول روز 2 بار علاقے میں تحقیقات کیلئے آتے ہیں، ہماری تعمیرات کے بارے میں انہیں معلوم ہے جبکہ ہم سی ڈی اے  این او سی لئے بغیر ایک ماہ سے تعمیرات کر رہے ہیں۔ جبکہ  لفٹ بھی نصب کردی ہے۔

اس حوالے سے سی ڈی اے کے انسپکٹر مقبول نے رابطہ کرنے پر معاملے سے لاعلمی کااظہار کیا اور کہاکہ میں ایک ماہ سے اس علاقے میں نہیں گیا، آپ کے فون کرنے پر مجھے علم ہوا۔

اس حوالے سے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل جونیجو سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس معاملے پر بھرپور ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آر ڈی اے اور راولپنڈی پولیس غیر قانونی کمرشل بلڈنگز بنانے والوں کی مسیحا بن گئی شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کی گئیں جبکہ  بلڈنگ کنٹرول کے کرپٹ افسران خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔

ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی راولپنڈی کے رہنما چوہدری ساجد نے دو روز قبل نیوچاکرہ روڈ پر غیر قانونی طور پر 3 منزلہ شادی ہال بناڈالا، آر ڈی اےبلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران رشوت لے کر خاموش رہے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار

Related Posts