آصف زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواستِ ضمانت پر سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواستِ ضمانت پر سماعت آج ہوگی
آصف زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواستِ ضمانت پر سماعت آج ہوگی

ہائی کورٹ سابق صدر آصف علی زرداری و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی درخواستِ ضمانت پر آج سماعت کرے گی جبکہ گزشتہ روز جمع کرائی جانے والی درخواستِ ضمانت میں آصف زرداری و ہمشیرہ نے الگ الگ مؤقف اختیار کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق دونوں ملزمان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کریں گے جبکہ ججز کا خصوصی بینچ وکیلِ صفائی اور استغاثہ کے دلائل سنے گا۔

وکیلِ صفائی فاروق ایچ نائیک آصف علی زرداری کے حق میں دلائل دیں گے جبکہ اس دوران استغاثہ  اس دوران سابق صدر اور فریال تالپور کی درخواستِ ضمانت کے خلاف دلائل پیش کرے گا۔

گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواست دائر کی جبکہ ہمشیرہ فریال تالپور نے بھی عدالت سے ضمانت کے لیے استدعا کی۔

سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میں ایک ماں ہوں۔ خصوصی بچی کی دیکھ بھال کے لیے ضمانت پر رِہا کیا جائے۔

پارک لین ریفرنس اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آصف علی زرداری نے عدالت سے استدعا کی کہ میں مختلف بیماریوں کا شکار ہوں، علاج کے لیے ضمانت پر رِہائی کی درخواست ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور  ہمشیرہ فریال تالپور نے عدالت میں ضمانت کے حصول کے لیے درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے وکیل کے ذریعے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواست دی جس میں دل کے ساتھ ساتھ شوگر کی بیماری کا بھی حوالہ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری اور فریال تالپور نے درخواستِ ضمانت جمع کروا دی

Related Posts