اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کیلئے جاری ہونے والا صدارتی آرڈیننس معطل کر دیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے جہانگیر جدون کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
حکومتی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ممبران کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تین میٹنگز ہوئیں لیکن حالات خراب ہونے کی وجہ سے پیشرفت نہیں ہو سکی، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جس معاملے کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اس کو بھی پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل سے استفسار کیا کہ ابھی قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو کتنا وقت چاہیے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ 4 ہفتے کا مزید وقت دے دیا جائے۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے 2نئےممبران کی تقرری غیرآئینی قراردےدی