اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت قرار
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت قرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔

عدالت عالیہ نے بلدیاتی الیکشن کےفیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلیں قابل سماعت قرار دیتے ہوئے 9 جنوری کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف فریقین کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں عبد الرؤف نے موقف اختیار کیا کہ 27 دسمبر کو کمیشن نے 31 دسمبر کا انتخاب ملتوی کرنے کا حکم دیا، ہم نے عدالت کے روبرو الیکشن ملتوی کرنےکی وجوہات بتائیں لیکن سنگل بینچ نے وہ وجوہات دیکھی ہی نہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ یونین کونسلز بڑھانے کا 19 دسمبر کا نوٹی فکیشن کسی نے چیلنج نہیں کیا، جس پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیوں نہیں چیلنج ہوا؟ استدعا میں اس نوٹی فکیشن کا واضح لکھا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

عدالت نے استفسار کیا کہ آج کے موجودہ قانون میں تو اب الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول ہی دینا ہے نا؟ کیا الیکشن کمیشن 101 یونین کونسلز پر انتخابات کیلئے تیار ہے؟ جواب میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ اگر الیکشن 101 یوسیز میں ہوتا ہے تو پھر ہمیں صرف نیا شیڈول دینا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Related Posts