ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز: اگر آج سری لنکا پاکستان سے جیت گیا تو یہ کلین سویپ ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکا نے ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز: اگر آج سری لنکا پاکستان سے جیت گیا تو یہ کلین سویپ ہوگا

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ سری لنکا سے 2 میچ ہار کر سیریز جیتنے کا موقع گنوا دینے والی پاکستان کرکٹ ٹیم اگر آج بھی ہار گئی تو اسے کلین سویپ کہا جائے گا۔

دُنیا کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد کلین سویپ سے بچنا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بے حد اہم ہے۔ مہمان کرکٹ ٹیم پہلے ہی سیریز اپنے نام کر چکی ہے اور آج اگر اسے ہار کا منہ بھی دیکھنا پڑے تو ٹرافی سری لنکا کو ہی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی ہارنا افسوسناک، ٹیم بنانے کے لیے وقت چاہئے۔مصباح الحق

یاد رہے کہ اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں سری لنکا کے ٹی20 کپتان داسن شناکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے مسلسل دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا، پہلے لنکن بلے بازوں نے خوب جم کر حریف بولرز کی پٹائی کی اور 183 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا تو بعد میں بولرز نے بھی کمال دکھایا اور 147 رنز پر پاکستانی ٹیم کو چلتا کیا۔

مزید پڑھیں: سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

Related Posts