ضرورت پڑنے پر یورپی یونین سے راہیں جدا کرسکتے ہیں، ترک صدر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ترکی یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرسکتا ہے۔

عالمی میڈیا کے  مطابق ترک صدر کا بیان یورپی یونین کی حالیہ رپورٹ کے تناظر میں ہے۔ رواں ہفتے کے آغاز میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ترکی کے 27 رکنی بلاک کے ساتھ الحاق کا عمل موجودہ حالات میں دوبارہ شروع نہیں ہو سکتا اور یورپی یونین سے انقرہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے لیے “ایک متوازی اور حقیقت پسندانہ فریم ورک” تلاش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ترکی 24 برس سے یورپی یونین میں شمولیت کا باضابطہ امیدوار رہا ہے، لیکن حالیہ برس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قانون کی حکمرانی سے متعلق خدشات کی وجہ سے اس کے الحاق کی بات چیت تعطل کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھین:

جسٹس فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

امریکا کے دورے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ یورپی یونین ترکی سے الگ ہونے کی کوشش کر رہی ہے”ہم رونما ہونے والی حالیہ پیش رفت میں اپنا جائزہ لیں گے اور اگر ضروری ہوا تو ہم یورپی یونین سے الگ ہو سکتے ہیں۔”

ترکی کی وزارت خارجہ نے رواں ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں بے بنیاد الزامات اور تعصبات شامل ہیں۔

Related Posts