میں ٹوئٹ نہیں کرتی اور مجھے ٹوئٹر گٹر سے نفرت ہے، بشریٰ انصاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میں ٹوئٹ نہیں کرتی اور مجھے ٹوئٹر گٹر سے نفرت ہے، بشریٰ انصاری
میں ٹوئٹ نہیں کرتی اور مجھے ٹوئٹر گٹر سے نفرت ہے، بشریٰ انصاری

کراچی: پاکستان ٹیلی وژن کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میں ٹوئٹ نہیں کرتی اور مجھے ٹوئٹر گٹر سے نفرت ہے۔

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصاً ٹوئٹر پر اپنے نام سے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے سیاستدانوں کے خلاف غیر اخلاقی گفتگو پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کے خلاف باتیں کی گئیں، میراایسے بیانات سے کسی بھی قسم کا تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ کی تصویر بھی دکھائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

بشریٰ انصاری نے تصویر کے ساتھ ہی لکھا کہ وہ عام طور پر ٹوئٹر استعمال نہیں کرتیں،انہوں نے کہا کہ 2 سال میں ایک بار ہی ٹویٹر کو استعمال کیا ہوگا۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک فالوور کے تبصرے پر کہا کہ کاش آپ کی آنکھیں ہوتیں تو آپ پڑھ لیتے کہ یہ میرے نام پر بنا ہوا جعلی اکاؤنٹ ہے، میں ٹوئٹ نہیں کرتی اور مجھے ٹوئٹر گٹر سے نفرت ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میرے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف باتیں کی گئیں، مجھے ان بیانات سے نفرت ہے اور یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے۔

Related Posts