ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے قبل اسٹیڈیم میں شاندار تقریب کا انعقاد، کونسے گلوکار پرفارم کرینگے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

احمد آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر موسیقی کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ کے معروف گلوکار اپنے سُر بکھیرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاک بھارت میچ سے قبل موسیقی کی تقریب منعقد کی جائے گی، تقریب دن 12 بج کر 40 منٹ پر شروع اور 1 بج کر 10 منٹ پر اختتام پذیر ہوگی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اُن بالی ووڈ گلوکاروں کی فہرست جاری کی ہے جو پاک بھارت میچ سے قبل ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق گلوکار ارجیت سنگھ، شنکر مہادیون اور سکھوندر سنگھ پاکسان اور بھارت کے میچ سے قبل اپنی گلوکاری سے شائقین سمیت کھلاڑیوں کو پُرجوش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈکپ میں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

پاک بھارت ٹاکرا: بھارتی ٹیم پر دباؤ کی 4 وجوہات سامنے آگئیں؟

پاک بھارت شائقین سمیت دونوں ممالک کے شوبز ستاروں کو بھی بے صبری سے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا انتظار ہے۔

اس میچ کو دیکھنے کے لیے بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت کو گولڈن ٹکٹ بھی دیا گیا ہے۔

Related Posts