ایک والد کی حیثیت سے ہمیشہ اپنے بچوں کی پولیو ویکسنیشن کراتا ہوں‘ فہد مصطفی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک والد کی حیثیت سے ہمیشہ اپنے بچوں کی پولیو ویکسنیشن کراتا ہوں‘ فہد مصطفی
ایک والد کی حیثیت سے ہمیشہ اپنے بچوں کی پولیو ویکسنیشن کراتا ہوں‘ فہد مصطفی

کراچی:پاکستان میں انسداد پولیو مہم کئی ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو رہی ہے اور فہد مصطفی نے عوام پرپولیو ویکسنیشن کرانے والی ٹیموں کی معاونت کے لیے زور دیا ہے۔

فہد مصطفی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ صحت مند پاکستان کے حصول کے لیے اپنے بچوں کو پولیو اور دیگر خطرناک امراض کے خلاف ویکسینشن ضرور کرائیں۔

انہوں نے کہا ایک والد کی حیثیت سے میں ہمیشہ اپنے بچوں کی بروقت پولیو ویکسنیشن یقینی بناتا ہوں، یہ بطور پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کی بروقت ویکسینشن کرائی جائے تاکہ ہمارا ملک مستقبل میں پولیو جیسے خطرناک بیماری سے پاک ہوجائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث پولیو ویکسنیشن کا عمل روک دیا تھا اور اب 4ماہ بعد دوبارہ پولیو ویکسنیشن کا عمل کردیا گیا ہے۔

Related Posts