امریکی ریاست کیرولائنا سے سمندری طوفان اوفیلیا ٹکرا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ریاست کیرولائنا سے سمندری طوفان اوفیلیا ٹکرا گیا
امریکی ریاست کیرولائنا سے سمندری طوفان اوفیلیا ٹکرا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا سے سمندری طوفان اوفیلیا ٹکرا گیا، جس کے باعث تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سامنا کرنا پڑا اور ہزاروں صارفین کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے زیرِاثر ساحلی علاقوں میں 113 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار سے ہوائیں چلنے لگی جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کیرولائنا کی مشرقی کاؤنٹیز میں ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ شمالی کیرولائنا اور ورجینیا کے کچھ حصوں میں 20 سینٹی میٹرتک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:برطانیہ میں ریکارڈ توڑ گرمی، اموات کی تعداد میں اضافہ

واضح رہے کہ حکام کی جانب سے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہنا گیا ہے۔

Related Posts