حب ریلی کراس 2023،لاہور کے تیمور خواجہ نے ٹائٹل جیت لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حب ریلی کراس 2023،لاہور کے تیمور خواجہ نے ٹائٹل جیت لیا
حب ریلی کراس 2023،لاہور کے تیمور خواجہ نے ٹائٹل جیت لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حب ریلی کراس 2023 / پری پئیرڈ اے کیٹگری کے نتائج سامنے آگئے، جس کے مطابق لاہور کے تیمور خواجہ نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے تیمور خواجہ نے 30 کلو میٹر کا فاصلہ 22 منٹ 29 سیکنڈ میں طے کیا،دفاعی چیمپئن صاحبزادہ سلطان محمد علی کے دوسری پوزیشن حاصل کی، انہوں نے مقرر فاصلہ 23 منٹ 20 سیکنڈ میں طے کیا۔

کراچی کے شیراز قریشی نے فاصلہ 23 منٹ 28 سیکنڈ میں طے کرکے تیسری پوزیشن لی، جبکہ دینا پٹیل نے ویمن کیٹیگری میں میدان مار لیا، دینا پٹیل نے 30 کلو میٹر کا فاصلہ 27 منٹ 33 سیکنڈز میں طے کیا۔

ویمن کیٹیگری میں آفرین شیراز نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی، آفرین شیراز نے مقررہ فاصلہ 28 منٹ اور 36 سیکنڈز میں طے کیا، اس کے علاوہ انعم حمید تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب رہیں۔

مزید پڑھیں:لاہور قلندرز نے مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا

انعم حمید نے مقررہ فاصلہ 40 منٹ اور 32 سیکنڈز میں طے کیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور کور کمانڈر بلوچستان اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے۔

Related Posts