ہواوے اسمارٹ فونز کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم رواں سال ریلیز کرے گا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہواوے اسمارٹ فونز کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم رواں سال ریلیز کرے گا
ہواوے اسمارٹ فونز کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم رواں سال ریلیز کرے گا

ہانگ کانگ: چین کی  اسمارٹ فون کمپنی ہواوے نے رواں سال نیا آپریٹنگ سسٹم ٹیسٹ کرنا شروع کردیا ہے جس کو رواں سال دسمبر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ہواوے کے مطابق نیا آپریٹنگ سسٹم لانے کی وجہ اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر انحصار مکمل طور پر ختم کرنا ہے تاکہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں صارفین کے لیے نت نئی مصنوعات کو متعارف کروایا جاسکے۔

ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کی رائے میں ہواوے کی طرف سے متعارف کروائے جانے والے اس آپریٹنگ سسٹم میں گوگل اور مائیکروسافٹ جیسی کمپنیوں کامقابلہ کرنا ہے۔

ہواوے کا کہنا ہے کہ کمپنی کا بنایا ہوا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ سے بہتر اور تیزرفتار ہے اور ہر لحاظ سے اینڈرائڈ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بلکہ وہ اینڈرائڈ کو مات بھی دے سکتا ہے اور  موبائل فون کے ساتھ ساتھ گاڑیاں اور پرنٹیڈ سرکٹ بورڈ بھی اس جدید آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کرسکیں گے۔

ہواوے ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کرے گا جس میں پوری دنیا سے ڈویلپرز کو بلایا جائے گا اور اس آپریٹنگ سسٹم کی ڈویلپمنٹ کے لیے قائل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ہواوے کا ایپ اسٹور بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہے جو آپریٹنگ سسٹم کا ایک لازمی حصہ تصور کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے: جدید ترین گیمر موبائل بلیک شارک پرو 2 متعارف

Related Posts