ذیابیطس دیہی علاقوں سے زیادہ شہری علاقوں میں پھیلتی ہے۔ طبی تحقیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ذیابیطس دیہی علاقوں سے زیادہ شہری علاقوں میں پھیلتی ہے۔ طبی تحقیق
ذیابیطس دیہی علاقوں سے زیادہ شہری علاقوں میں پھیلتی ہے۔ طبی تحقیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: طبی تحقیق کے مطابق ملک میں بالغ افراد میں ذیابیطس کا تناسب دیہی علاقوں میں دس فیصد ہے جبکہ شہری علاقوں میں پچیس فیصد افراد ذیابیطس کا شکار ہیں۔

سروسز ہسپتال کے ذیابیطس مینجمنٹ سینٹرکی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خدیجہ عرفان نے کہا کہ لوگ زیادہ تر ذیابیطس کے معاملے میں لاپرواہی کرتے ہیں ۔جب ان کے اندر ذیابیطس کی علامات پائی جاتی ہیں تو انہیں ذیابیطس کےٹیسٹ کا مشورہ دیا جاتا ہے اور  اس کے بعد وہ ذیابیطس کے بارے میں محتاط ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  2000ء میں پاکستان دنیا میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے چھٹے نمبر پر تھا۔ پاکستان میں 52 لاکھ ذیابیطس کے مریض تھے جو 2030ء میں بڑھ کر ایک کروڑ انتالیس لاکھ ہونے کا خدشہ ہے جس کے بعد پاکستان ذیابیطس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آجائے گا۔ 

ڈاکٹر خدیجہ عرفان نے کہا کہ ملک میں تیزی سے پھیلتا ہوا ذیابیطس کا مرض عوامی آگہی اور فوری اقدامات کا تقاضا کرتا ہے تاکہ ذیابیطس جیسے موذی مرض کو کنٹرول کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین میں ذیابیطس کی شرح مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

مزید پڑھیئے: رات کو نیند سے اچانک اٹھ جانا موت کا سبب بن سکتا ہے۔ طبی ماہرین

Related Posts