چینی کمپنی شاؤمی نے جدید ترین گیمر موبائل بلیک شارک پرو 2 متعارف کروا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جدید ترین گیمر موبائل بلیک شارک پرو 2 متعارف
جدید ترین گیمر موبائل بلیک شارک پرو 2 متعارف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہانگ کانگ:شاؤمی نامی چینی اسمارٹ فون کمپنی نے بلیک شارک پرو 2 نامی جدید ترین گیمر موبائل فون متعارف کروا دیا ہے۔ یہ موبائل فون گیم کھیلنے کے دوران فون کی کارکردگی کو بہتر رکھتا ہے اور فون کو سست نہیں پڑنے دیتا۔

بلیک شارک ٹو میں 8 جی بی اور 12 جی بی ریم کے دو الگ الگ ورژنز متعارف کروائے گئے ہیں۔اسکرین کا سائز 6.39 انچ ہے جبکہ ویڈیو کوالٹی ایچ ڈی پلس دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

12 جی بی ریم رکھنے والا یہ موبائل اوکٹا کور سی پی یو اور ایڈرینو 640 جی پی یو کا حامل ہے جس میں فرنٹ کیمرا 20میگا پکسل جبکہ بیک کیمرا 48میگا پکسل کا انسٹال کیا گیا ہے۔

گیمرموبائل میں ڈیٹا رکھنے کی گنجائش 256 جی بی ہے اور یہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری کا حامل ہے جس میں تیز چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ 205 گرام وزن رکھنے والے اس فون کا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 9 پائی ہے۔

اس سے قبل متعارف کروایا جانے والا اسمارٹ فون بلیک شارک گزشتہ برس مارکیٹ میں آیاتھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بلیک شارک سیریز عوام میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور ہم اسی سیریز میں نت نئے فون مارکیٹ میں لاتے رہیں گے۔

مزید پڑھیئے: ہواوے اسمارٹ فونز کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم رواں سال ریلیز کرے گا

Related Posts