اصلی اور نقلی آئی فون کو کیسے پہچانیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اصلی اور نقلی آئی فون کو کیسے پہچانیں؟
اصلی اور نقلی آئی فون کو کیسے پہچانیں؟

اگر آپ آئی فون استعمال کررہے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اصلی اور نقلی آئی فون میں کیا فرق ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ جعلی آئی فون سے بچ سکیں تو اس کے لئے آپ اس کے ماڈل نمبر سے بھی جانچ کرسکتے ہیں، اس کے لیے بھی آپ کو اپنے آئی فون کی سیٹنگز میں جانا ہوگا اس کے بعد جنرل آپشن پر جانا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کو About آپشن پر کلک کرنا ہوگا اور وہاں سے ماڈل نمبر چیک کرنا ہوگا۔

اگر‘ایم’ سے شروع ہونے والا ماڈل نمبر ہے تو فون اصل ہے، جب کہ اگر‘ایف’ سے شروع ہونے والا آئی فون کا ماڈل نمبر ہے تو فون خراب اور مرمت ہوا ہے، اسی طرح اگر آپ کے آئی فون کا ماڈل نمبر‘N’سے شروع ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ فون کو کسی وجہ سے ایپل نے تبدیل کر دیا ہے۔

آپ کو اصلی اور جعلی آئی فونز میں فرق جاننے کے لیے سب سے پہلے اس کے سیریل نمبر کو جانچنا ہوگا، آپ آئی فون کی سیٹنگز میں جائیں اس کے بعد آپ جنرل آپشن پر کلک کریں، اس کے بعد آپ Aboutپر کلک کریں اور وہاں سے سیریل نمبر کاپی کرلیں۔

اس سیریل نمبر کو کاپی کرنے کے بعد آپ کو گوگل کی ویب سائٹ چیک کوریج ڈاٹ ایپل ڈاٹ کام پر جانا ہوگا اور سیریل نمبر پیسٹ کرنا ہوگا۔ اس طرح حقیقت آپ کے سامنے آجائے گی کہ فون فروخت کرنے والا کہیں آپ سے جھوٹ تو نہیں بول رہا؟

اصل اور نقل کا فرق جاننے کے لئے دوسرا طریقہ سافٹ ویئر‘iCarePhone’کا استعمال ہے۔ اگر آپ کے پاس میک بک نہیں ہے تو یہ سافٹ ویئر ونڈوز لیپ ٹاپ پر بھی انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

اس سافٹ ویئر کی انسٹا لیشن کے بعد اس سافٹ ویئر کو کھولیں اور اپنے آئی فون کو ڈیٹا کیبل کے ذریعے اس سے منسلک کرلیں، یہ سافٹ ویئر آپ کے آئی فون کی تمام تفصیلات ظاہر کردے گا۔

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے جعلی ویڈیوز اور تصاویر کیسے بنائی جاتی ہیں؟

آئی فون کیئر کے ذریعے آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ آیا کوئی چیز جعلی، خراب یا مرمت شدہ ہے۔ اس کے علاوہ جعلی اور اصلی آئی فون کی شناخت اس کے کیمرے، کارکردگی، بیٹری اور یوزر انٹرفیس سے کی جا سکتی ہے۔

Related Posts