پر سکون زندگی کیسے گزاری جائے؟ عائزہ خان نے طریقہ بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پر سکون زندگی کیسے گزاری جائے؟ عائزہ خان نے طریقہ بتادیا
پر سکون زندگی کیسے گزاری جائے؟ عائزہ خان نے طریقہ بتادیا

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر پرسکون زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ بتا دیا ہے۔

معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹا گرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر تنازعات کی بھر مار اور ان سے بچنے سے متعلق بات کی ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پرسکون زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ بتاتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ اپنی نجی زندگی کو نجی رکھنا سیکھیں تا کہ دوسرے لوگ آ پ کی نجی زندگی کو اپنے لیے تفریح نہ بنا سکیں۔

معروف اداکارہ کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پیجز پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

معروف اداکارہ عائزہ خان کی اس سٹوری سے متعلق متعدد مداحوں کا ماننا ہے کہ اس سٹوری میں عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان جاری تنازعات پر انہیں مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معذرت کرلی، لیجنڈ کہہ دیا

Related Posts