آئی سی سی نے قومی فاسٹ بولر حسن علی کو مین پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی فاسٹ بولر حسن علی کو مین پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کردیا۔

پاکستان میں جنریٹر کے لقب سے پرانے جانے والے فاسٹ بولر حسن علی نے 8.92کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی کرکٹر حسن علی کے علاوہ رواں ماہ کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم اور سری لنکا کے پراوین جیاوکراما کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ماہِ مئی کیلئے ’پلیئر آف دی منتھ‘ کی فہرست میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر حسن علی کو اس فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے ہیں، شائقین کرکٹ کے ووٹس کو دیکھتے ہوئے پینل پولنگ کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

گزشتہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: تمام رکاوٹیں دور، ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6 بدھ سے دوبارہ رنگ جمانے کو تیار