شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ ریلیز کے چھٹے روز 600 کروڑ کے کلب میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ ریلیز کے بعد سے ہی باکس آفس پر کامیاب بزنس کررہی ہے۔

7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی یہ فلم بھارت میں 400 کروڑ کلب کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ ایکشن تھرلر فلم نے ایک ہفتے کے اندر دنیا بھر میں 600 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا۔

تجارتی رپورٹس کے مطابق فلم نے 13 ستمبر کو بھارت میں 23.3 کروڑ روپے کا بزنس کیا اور اس طرح فلم نے بھارت سے اب تک 368.38 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

جوان کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم مبینہ طور پر خواتین کے موضوع پر مرکوز ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔

فلم میں شاہ رخ نے باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ اس میں نینتھارا ایک نڈر پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں پریا مانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور، ریدھی ڈوگرا اور دیگر معاون کاسٹ کے طور پر ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔

Related Posts