ملک میں انٹرنیٹ سروس کب تک بند رہے گی؟ پی ٹی اے نے بتادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت  کے لیے ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پر بند کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی گرفتاری، امریکا سمیت کئی ممالک کی ٹریول ایڈوائزی جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے۔

گزشتہ روز سے ملک کے بیشتر حصوں میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس بند ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور پروپیگینڈا کے باعث سوشل میڈیا سائٹ بند کی گئی ہے۔

Related Posts