شعیب ملک سے شادی پر لوگوں کا ردِ عمل کیسا تھا؟ ثانیہ مرزا نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب ملک سے شادی پر لوگوں کا ردِ عمل کیسا تھا؟ ثانیہ مرزا نے بتادیا
شعیب ملک سے شادی پر لوگوں کا ردِ عمل کیسا تھا؟ ثانیہ مرزا نے بتادیا

حیدرآباد:مشہور و معروف بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستانی سپر اسٹار کرکٹر شعیب ملک سے جب اُن کی شادی ہوئی تو لوگوں کا ردعمل غیرمعمولی اورغیرمتوقع تھا۔

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے بھارتی چینل کوانٹرویو میں کہاکہ ہزاروں شادیاں ایسی ہوتی ہیں جس میں دلہا دلہن کا تعلق پاکستان اوربھارت سے ہوتا ہے،ہمارے لئے شادی ایک نارمل معاملہ تھا۔

تاہم ہماری شادی پرسامنے آنے والا ردعمل بڑا غیر معمولی اورغیرمتوقع تھا۔بھارتی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ میں اورمیرے شوہرشعیب ملک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں اورمشکل وقت میں ایک دوسرے کوسپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرآپ سوشل میڈیا کوسنجیدگی سے لینے لگیں تویقینا آپ کی زندگی میں کچھ نہ کچھ مسائل ضرورپیدا ہوں گے،میں سوشل میڈیا کونمک کی چٹکی کی طرح لیتی ہوں۔

مزید پڑھیں: میں تم سے پیار نہیں کرتا،شعیب ملک کےبیان پرثانیہ مرزانےکیاجواب دیا؟

ثانیہ مرزا نے کہا کہ ٹینس ہمیشہ سے میری زندگی کا اہم حصہ رہا ہے،ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے تاہم ابھی ایک سال کا ٹینس سیزن باقی ہے،سال کے اختتام پرحتمی صورتحال سامنے آئے گی۔

Related Posts