ہماری ماں بہنوں پر تشدد ہوا تو بلاول اور بختاور خاموش رہے، فیصل سبزواری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہماری ماں بہنوں پر تشدد ہوا تو بلاول اور بختاور خاموش رہے، فیصل سبزواری
ہماری ماں بہنوں پر تشدد ہوا تو بلاول اور بختاور خاموش رہے، فیصل سبزواری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی ماں بہنوں پر تشدد ہواتو بلاول اور بختاور خاموش رہتے ہیں۔ہم بلدیاتی کالے بل پر آواز اٹھا رہے ہیں تو ان کو آگ لگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین آنسو گیس، لاٹھی چارج اور تعصب کے سامنے ڈٹی رہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کی متعصب پولیس نے گاڑیوں پر بھی ڈنڈے مار کر ان کے شیشے توڑے، شرم آنی چاہیے پیپلز پارٹی کو کہ بلاول زرداری انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک پتہ بھی گرے تو بلاول کا ٹوئٹ آجاتا ہے لیکن جب پولیس خواتین پر ظلم کررہی تھی تو تم اورانسانی حقوق کی کمیٹی خاموش تھی جو کچھ ہوا وہ بلاول کی پالیسی کے تحت ہوا۔

فیصل سبز واری نے کہا کہ ارے تمھارا بل بھی کالا اور جلنے والے کا منہ بھی کالا، ہم اپنی آواز بلند اور احتجاج کرتے رہیں گے۔ اگر ہم اٹھ گئے تو تم بنا چھ چھ موبائلوں کے شہر میں گھوم نہیں سکو گے۔

فیصل سبز واری نے تین تلوار کے مقام پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالا بلدیاتی قانون اس صوبے میں موجود ہے، مائیں بہنیں 3دن پہلے پرامن طریقے سے سڑکوں پر نکلیں۔انہوں نے کہا کہ اس دن بھی سڑک ہم نے نہیں جعلی اور متعصب پولیس نے بند کی تھی اور آج بھی ہم نے سڑک بند نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ تم نے جو تعصب اور لسانیت کی فصل بوئی ہے اس کا ہم بیلٹ سے جواب دیں گے، متعصب اندھے قلم کاروں کوپتہ نہیں آنسو گیس انسان سے کرتی کیا ہے، کبھی آنسو گیس کی شیلنگ سہی تو آٹے دال کا بھا پتہ چل جائے گا۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ غیر مقامی پولیس نے اتنی شیلنگ کی کہ اسلم بھائی کی حالت غیر ہوئی اور انہیں دل کا دورہ پڑا، ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

متحدہ رہنما نے پیپلز پارٹی رہنماں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری پولیس اور حکومت دونوں متعصب اور غیر مقامی ہیں، اگر ہمیں امن عزیز نہ ہوتا تو کسی مائی کے لعل میں دم نہیں تھا جو احتجاجی خواتین کو ہاتھ لگاتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اٹھ گئے تو تم بنا چھ چھ موبائلوں کے شہر میں گھوم نہیں سکو گے، حکومت سندھ یا کسی مائی کے لعل میں دم ہے تو آج کے مظاہرے میں پولیس بھیج کر دیکھو، ایک مظاہرے کی تاب نہ لاکر سندھ حکومت رات میں مظاہرے کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی نے سندھ میں پولیس کے نظام کو تباہ و برباد کر دیا،حلیم عادل شیخ

فیصل سبزواری نے کہا کہ راتوں رات مئیر لانے کی سازش کررہے ہو، بتا رہا ہوں مئیر تو تمھارے کسی اچھے خان کا بھی نہیں آئے گاایک بار عام اور بلدیاتی انتخابات ہونے دو تمہیں پتہ چل جائے گا۔

Related Posts