ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے،اعجازشاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Home Minister Ijaz Shah chaired Meeting at National Police Academy

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجازشاہ کی زیرصدارت نیشنل پولیس اکیڈمی میں این پی اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، کمانڈنٹ این پی اے، تمام صوبائی آئی جیز اور انکے نمائندے ،آئی جی این ایچ ایم پی اور وفاقی اورصوبائی بیوروکریسی کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں سی ایس ایس کے ذریعہ شامل اے ایس پیزکی تربیت جدید معیار اورنصاب کے مطابق لانے پرغورکیا گیا، بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر اے ایس پیز کے نئے تربیتی نصاب کی منظوری دے دی۔

بورڈ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو تربیتی میں درپیش مسائل کے حل کے لئے سہولیات فراہم کرنے کی بھی منظوری دیدی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پولیس فورس اور بیوروکریسی میں میرٹ اور شفافیت ضروری ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی ایٹمی اور اسٹریٹجک صلاحیت محفوظ ہے،وزیر اعظم

اعجازشاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صنفی مخصوص جرائم سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس کو انسان دوست اور جوابدہ ہونا ہوگا۔

Related Posts