کراچی، گھر میں آگ لگ گئی، دم گھٹنے سے 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، گھر میں آگ لگ گئی، دم گھٹنے سے 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق
کراچی، گھر میں آگ لگ گئی، دم گھٹنے سے 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں گھر میں آگ لگ گئی، دم گھٹنے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں میراں شاہ روڈ پر واقع ایک گھر میں پیش آیا۔ آگ لگنے سے پیدا ہونے والے دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے سے 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، جیل چورنگی کے قریب رکشے میں آگ لگ گئی، رکشہ جل کر تباہ

آگ لگنے کے وقت گھر میں 7 افراد موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 5 افراد کو دم گھٹ جانے کی وجہ سے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔

پولیس کے مطابق آگ لگی یا لگائی گئی، فی الحال اس پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ آگ لگنے کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔جس گھر میں آگ لگی، وہ ٹیپو سلطان روڈ، بہادر آباد میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے قریب واقع ہے۔

آتشزدگی کے خوفناک واقعے کے متعلق پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے 5 افراد میں 4 بہن بھائی اور ان کا ملازم شامل ہے۔آگ پر مسلسل جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیاجس کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی بھی ہوا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں 3 منزلہ دھاگہ فیکٹری کی عمارت آگ لگنے کے باعث راکھ کا ڈھیر بن گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رواں برس فروری کے دوران یہ واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں آگ گھنٹوں تک لگی رہنے کے باعث 3 منزلہ عمارت مکمل طور پر جل گئی۔ آگ پر 6 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔

مزید پڑھیں: دھاگہ فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت راکھ کاڈھیربن گئی، 3افراد جاں بحق

 

Related Posts