معروف اداکارہ کے گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ مار، حرا مانی فون سے محروم

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
معروف اداکارہ کے گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ مار، حرا مانی فون سے محروم
معروف اداکارہ کے گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ مار، حرا مانی فون سے محروم

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کے گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ مار ہوئی جس کے نتیجے میں حرا مانی موبائل فون سے محروم ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلح ملزمان نے معروف اداکارہ حرا مانی کو گھر کے باہر لوٹ لیا جس کی ویڈیو حرا نے انسٹا گرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

معروف اداکارہ کی شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حرا مانی اپنی گاڑی میں اپنے ہی گھر کے باہر رکتی ہیں، ان کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آ کر گھر کی الیکٹرانک بیل بجاتا ہے۔

اداکارہ حرا مانی کا دوسرا بیٹا بھی گاڑی سے باہر آجاتا ہے جس کے بعد 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو ایک ایک کرکے حرا مانی کی گاڑی کے پاس آتے ہیں۔

حرا مانی سے موبائل فون لوٹ لیا جاتا ہے جس کے بعد حرا مانی اپنی گاڑی سے باہر نکلتی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے لوٹ مار کی ویڈیوز وائرل کردیں۔

لوٹ مار کے اس واقعے کے بعد اداکارہ حرا مانی جذباتی ہو گئیں اور اپنی ایک نئی تصویر مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جا تجھے معاف کیا، میرا فون چھیننے والے، جس پر مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

یہ بھی پڑھیں:  اقراء اور یاسر کے ہاں ننھا مہمان رواں برس متوقع، مداحوں کی مبارکباد

 

Related Posts