کورونا سے بچنے کیلئے ماسک پہنیں۔حرا مانی کا بچے کے ہمراہ گیت پر رقص، ویڈیو وائرل

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کورونا سے بچنے کیلئے ماسک پہنیں۔حرا مانی کا بچے کے ہمراہ گیت پر رقص، ویڈیو وائرل
کورونا سے بچنے کیلئے ماسک پہنیں۔حرا مانی کا بچے کے ہمراہ گیت پر رقص، ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے بچے کے ہمراہ انگریزی گیت پر رقص کیا۔ سوشل میڈیا پر حرا مانی کے رقص کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ حرا مانی نے بچے کے ہمراہ گیت پر نہ صرف رقص کیا بلکہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننے کا پیغام بھی دیا۔ گیت  میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو اسکول جانا اچھا لگتا ہے تاہم کورونا وائرس انہیں اسکول جانے سے روکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

لتا منگیشکر کا انتقال، مشہورومعروف شخصیات کا اظہارِ افسوس

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

گیت میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی روک تھام کیلئے ہمیں اپنے ہاتھ بار بار دھونے چاہئیں۔ ماسک پہننا چاہئے۔ وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوانی چاہئے اور اس سے ڈرنے کی بجائے لڑنا چاہئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے حرا مانی کی ویڈیو پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ 

یہ نہ تھی ہماری قسمت سمیت متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ حرا مانی کا شمار شوبز انڈسٹری کی ایسی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اداکاری، ممکری (نقل کرنا)، رقص اور گلوکاری سمیت فنونِ لطیفہ کے متعدد شعبوں میں قسمت آزمائی کرچکی ہیں۔

اداکارہ کے طور پر حرا مانی نے جب وی ویڈ، پریت نہ کریو کوئی، سن یارا، یقین کا سفر، ٹھیس، دو بول، غلطی، کشف اور یوں تو ہے پیار بہت سمیت متعدد ڈرامہ سیریلز میں مرکزی کردار نبھا کر سوشل میڈیا صارفین اور ناظرین و سامعین سے خوب داد سمیٹی ہے۔ 

Related Posts