ہندو برادری دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے آج منا رہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہندو برادری دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے آج منا رہی ہے
ہندو برادری دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے آج منا رہی ہے

اسلام آباد: پاکستان سمیت دُنیا بھر میں موجود ہندو برادری دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے آج منا رہی ہے جس کے دوران دئیے جلانے اور پکوان کی تیاری کے ساتھ ساتھ پوجا پاٹ بھی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہندو، سکھ اور مسیحیوں سمیت ہر اقلیت کو اپنے تہوار بھرپور جوش و جذبے سے منانے کی آزادی حاصل ہے، ہر سال کی طرح رواں برس بھی ہندو برادری دیوالی کا تہوار منا رہی ہے۔

عموماً دیوالی کے روز ہندو برادری کپڑے، چپل ، گھڑیاں اور دیگر من پسند اشیاء کی خریداری کرتی ہے، رنگا رنگ کھانے تیار کیے جاتے ہیں اور دوست احباب سے ملاقاتیں بھی ہوتی ہیں۔

دیوالی کے تہوار کے دوران ہندو برادری رقص و سرود کی محفلیں بھی سجاتی ہے اور مندروں اور گھروں میں پوجا پاٹ بھی کی جاتی ہے۔ ہندوؤں کی مذہبی کتب کے مطابق دیوالی کا مفہوم والدین کی فرمانبرداری اور عزتِ نفس کیلئے لڑنے کا حوصلہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد پیش کی۔ 

سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں  کہا کہ تمام ہندو دوستوں کو دیوالی کا تہوار مبارک ہو، کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تہوار منائیے۔ 

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی تمام ہندو برادری کوایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دیوالی کے مذہبی تہوار کیلئے مبارکباد پیش کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ہندو برادری کا اسلام آباد میں بھارتی مشن کے سامنے دھرنا

Related Posts