ولاگر حنا دانیال کی موت کیسی ہوئی؟ بہن کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ولاگر حنا دانیال کی موت کیسی ہوئی، بہن کا انکشاف
ولاگر حنا دانیال کی موت کیسی ہوئی، بہن کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی معروف ولاگر حنا دانیال ملک انتقال کرگئی ہیں۔

حنا دانیال ملک اپنے ولاگز کے ذریعے سے زیادہ تر ملک کے مقامی کاروبار کو فروغ دینے کی کوشش کرتی تھیں لیکن اُن کی اچانک موت پر لوگ مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کرہے ہیں۔

حال ہی میں ایک انسٹاگرام ویڈیو میں مرحوم ولاگر کی بہن نے موت کے اصل حقائق سے متعلق آگاہی دی، اُن کا کہنا تھا کہ بہن کے انتقال سے پہلے اُن کے بہنوئی کی کال آئی تھی کہ اہلیہ کی بہت طبیعت خراب ہے، یہ سن کر میں وقت ضائع کیے بغیر ان کے گھر پہنچ گئی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hina Daniyal Malik (@hdm_vlogs)

انہوں نے کہا کہ ہم بہن کو اسپتال لے کر گئے تو وہاں جاکر پتہ چلا کہ اُن کو برین اسٹروک ہوا ہے اور دماغ میں خون جما ہوا ہے۔

حنا دانیال ملک کی بہن کے مطابق ڈاکٹروں نے کہا کہ علاج کیا جاسکتا ہے لیکن اس کیلئے آپ کو 11 لاکھ روپے جمع کرانے ہونگے جو کہ ہمارے پاس نہیں تھے یہی وجہ ہے کہ ہم اُسے دوسرے اسپتال لے کر گئے لیکن اگلی صبح اُن کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور وہ 11 جون کو انتقال کرگئیں۔

Related Posts