پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Petrolium
Petrolium

لاہور: نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے رٹ دائر کر دی گئی ہے۔

متفرق درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، وزارت پٹرولیم اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا معاملہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے اور حکومت نے اس بابت کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت سے استدعا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پاکستانیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دے دیا ہے اور اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ: وزیر اعظم کے معاونینِ خصوصی کی تقرریاں چیلنج کردی گئیں

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا ہے اس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگیا ہے۔حکومتی اعلامیہ کے تحت پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 61 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں دو روپے25 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے دس پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں دو روپے ا?ٹھ پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Related Posts