حزب اللہ نے امریکی اڈے کو نشانے پر رکھ لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں کونوکو گیس فیلڈ کے نزدیک امریکی فوجی اڈے پر اس کے راکٹ حملے میں 4 امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کے حامی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجی اڈے پر 15 راکٹس داغے جس سے امریکی ہیڈکوارٹر میں تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔

بابر کے چاہنے والوں نے محمد عامر کا جینا حرام کر دیا۔۔۔۔

حزب اللہ نے راکٹ حملے میں 4 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ امریکا کے المیادین شہر پر کیے گئے حملوں کا جواب ہے۔

تاہم امریکا کی جانب سے حزب اللہ کے اس راکٹ حملے میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کے دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی، البتہ اس سے قبل امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن حزب اللہ اور پاسداران انقلاب پر امریکی حملوں کی تصدیق کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران کی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ لبنان میں بہت مضبوط ہے اور وقتا فوقتا اسرائیل کو دھمکیاں دیتی رہتی ہے۔

Related Posts