حضرت علیؓ کا یوم شہادت، کراچی میں سیکورٹی الرٹ، ڈبل سواری بند

مقبول خبریں

کالمز

friend

دوست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pillion riding banned in Karachi
FILE PHOTO

کراچی میں حضرت علیؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے آج 21 رمضان المبارک بروز ہفتہ ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ اقدام سیکورٹی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حضرت علیؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے آج ملک کے مختلف شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔ کراچی میں مرکزی جلوس دوپہر 1 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ، کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے راستے میں آنے والی سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی موقع پر کوئٹہ میں موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

اسلامی تاریخ کے مطابق حضرت علیؓ، جو کہ چوتھے خلیفۂ راشد اور رسول اکرمﷺ کے داماد تھے، 21 رمضان المبارک سن 661 عیسوی میں شہید ہوئے۔ انہیں ایک خارجی عبد الرحمن ابن ملجم نے مسجدِ کوفہ میں فجر کی نماز کے دوران حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

قاتل نے زہر آلود تلوار سے حضرت علیؓ کے سر پر وار کیا جس سے آپ شدید زخمی ہوگئے۔ دو دن تک شدید تکلیف برداشت کرنے کے بعد آپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

حضرت علیؓ کی شہادت اسلامی تاریخ کا ایک المناک واقعہ تھا کیونکہ آپؓ نبی اکرمﷺ کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک، عدل و انصاف کے پیکر اور شجاعت و علم کے علمبردار تھے۔

Related Posts