فاسٹ بولر حسن علی کمر کے بعد پسلیوں کی تکلیف میں مبتلا، کرکٹ میں واپسی مزید تاخیر کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hassan ali
حسن علی کمر کے بعد پسلیوں کی تکلیف میں مبتلا ، کرکٹ میں واپسی مزید تاخیر کا شکار ہو گئی

لاہور: فاسٹ بولر حسن علی کمر کے بعد پسلیوں کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد ان کی کرکٹ میں واپسی مزید تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

حسن علی ستمبر سے کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں شامل نہ ہو سکے۔

حسن علی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب میں حصہ لیا جس کے بعد انہیں قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کراچی میں نویں راونڈ کا میچ کھیلنے کی بھی اجازت دی گئی تاکہ میچ سے ان کی فٹنس کا اندازہ لگایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق میچ سے قبل حسن علی نے پسلیوں میں تکلیف کے بارے میں بتایا جس کے بعد کراچی کے ایک اسپتال سے ان کا اسکین کرایا گیا، اسکین میں دائیں طرف پسلیوں میں تین جگہ سے ہئیر لائن فریکچر کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسیٰ خان پہلی بار آسٹریلیا کے خلاف باؤلنگ کے لیے تیار، وسیم اکرم نے کیپ پہنا دی

حسن علی کو سینٹرل پنجاب سے ریلیز کر دیا گیا ہے اور ان کا لاہور میں بھی اسکین کرایا گیا ہے، رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد انہیں آرام تجویز کیا جائے گا۔

حسن علی پاکستان کی جانب سے 9 ٹیسٹ ، 53 ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں جبکہ انہوں نے آخری میچ آئی سی سی ورلڈ کپ میں 16 جون کو مانچسٹر میں بھارت کے خلاف کھیلا۔

رواں سیزن میں انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلے راؤنڈ کا میچ کھیلا، انہوں نے سینٹرل پنجاب کی جانب سے سادرن پنجاب کے خلاف میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts