وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی اداروں میں ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی ملکی ترقی، جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح کے لیے ناگزیر ہے۔
معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور عسکری قیادت مل کر احسن انداز سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں جبکہ ملک معاشی استحکام و ترقی کی منزل کی طرف گامزن ہے۔
ملک کے تمام اداروں میں ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ادروں کی مضبوطی ملکی ترقی،جمہوریت کے فروغ اورعوامی فلاح کیلئے ناگزیر ہے۔وزیراعظم عمران خان اورعسکری قیادت مل کراحسن اندازسے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں۔ملک معاشی استحکام اور ترقی کی منزل پر گامزن ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 20, 2019
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیرونی عناصر اور ان کے اندرونی آلۂ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے جبکہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہم ملکی روشن مستقبل کے خلاف سازشوں کو شکست دیں گے۔
بیرونی عناصر اور انکے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے روشن مستقبل کے خلاف سازشی عناصر کوشکست دیں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 20, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کو غیر قانونی اقدامات سے روک کر پناہ گزینوں کےبحران سے بچاؤ ممکن ہے۔
ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں دُنیا سے اُن حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا جن کے باعث لوگ پناہ گزین بننے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں: پناہ گزینوں کے بحران سے بچاؤ ممکن ہے۔فردوس عاشق اعوان