آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل حارث رؤف کورونا کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل حارث رؤف کورونا کا شکار
آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل حارث رؤف کورونا کا شکار

راولپنڈی: پاکستان کے فاسٹ باؤلر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، اس بات کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو تصدیق کی۔

آج جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، کرکٹ بورڈ نے کہا کہ رؤف کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد انہیں آئسولیشن میں بھیج دیا گیا۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ مزید تفصیلات مناسب وقت پر فراہم کی جائیں گی،دریں اثنا، اسکواڈ کے باقی ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 4 مارچ سے راولپنڈی میں ہوگا، سٹی پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، ایونٹ کے لیے حفاظتی انتظامات کے لئے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

گزشتہ ہفتے پی سی بی نے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور حسن علی کے زخمی ہونے کے باعث سیریز سے باہر ہونے کے بعد 15 رکنی اسکواڈ میں معمولی تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا۔

خیبرپختونخوا کے کپتان افتخار احمد اور فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو ان کی جگہ پہلے میچ کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان)
محمد رضوان (نائب کپتان)
عبداللہ شفیق
اظہر علی
فواد عالم
حارث رؤف
افتخار احمد
امام الحق
محمد وسیم جونیئر
نعمان علی
ساجد خان
سعود شکیل
شاہین شاہ آفریدی
شان مسعود
زاہد محمود

ٹیسٹ شیڈول:

4-8 مارچ – پہلا ٹیسٹ، راولپنڈی

12-16 مارچ – دوسرا ٹیسٹ، کراچی

21-25 مارچ – تیسرا ٹیسٹ، لاہور

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 7سے ہمیں کیا مثبت، کیا منفی چیزیں حاصل ہوئیں؟

Related Posts