جامعہ ہری پور:ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی کو دوسری باروائس چانسلر بنائے جانے کے امکانات معدوم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہری پور: جامعہ ہری پور کے وائس چانسلر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی کی تین سالہ معاہداتی مدت مارچ 2022میں مکمل ہو جائے گی،جامعہ ہری پور میں ڈاکٹرانوار الحسن گیلانی کو دوبارہ وائس چانسلر بنانے اور ایک سالہ ایکسٹینشن دینے کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور نے وائس چانسلر کی مدت میعاد میں اضافے کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاورسے جاری ہونیو الی تردیدمیں کہا گہا ہے کہ جامعہ ہری پور کے وائس چانسلر کے تقرر کے لیئے اسامی کو مشتہر کیا جا چکا ہے جس کے لئے نمایاں روزناموں میں شرائط بھی دی گئی ہیں اور نئے وائس چانسلر کی تقرری بھی تکمیل کے مراحل میں ہے، لہٰذا موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی کو دوبارہ وائس چانسلر لگانے یا ایک سالہ ایکسٹینشن دینے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی کے قریب رہنے والے بعض افسران نے اپنے تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے توسیع کی کوشش کی ہے، تاہم جامعہ ہری پور میں گھپلوں، خلاف ورزیوں اور بے قاعدگیوں کی وجہ سے موجودہ وائس چانسلر کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: جامعہ ہری پور کی اساتذہ ایسوسی ایشن نے حقوق کیلئے احتجاجی تحریک شروع کر دی

ادھر جامعہ ہری پور کہ اساتذہ اور افسران نے ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی کو توسیع نہ ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ادارے کے لئے نیک شگون قراردیا ہے۔ اس حوالے سے وائس چانسلر انوار الحسن نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نئے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے اشتہار آ گیا اور پراسس شروع ہے،جس میں نے دلچسپی ظاہر نہیں کی ہے۔

Related Posts