کراچی: پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اپنی نئی ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کا شکار ہوگئیں۔
ہانیہ عامر پاکستان شوبز انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جو اپنی اور عاصم اظہر کی علیحدگی کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے سوشل میڈیا پر ناقدین کی تنقید کا شکار بنی ہوئی ہیں۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ گلوکاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہانیہ عامر کے ساتھ ہدایتکار وجاہت رؤف کے بیٹے عاشر وجاہت کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ اور اداکارہ بالی ووڈ گانا میں تیرا ہیرو گنگنا رہے ہیں۔
ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ناقدین نے تنقید کے نشتر بر سا دیئے، انہوں نے دل کھول کر اداکارہ پر تنقید کی۔عمر مالا نامی صارف نے کہا کہ ہانیہ نے گانے کا انتخاب بھی اپنے شعبے کی طرح ہی کیا ہے۔
اقرا اسلم نام کی صارف کا کہنا تھا کہ ہانیہ کی گلوکاری سننے کے بعد میرے کان پھٹنے لگے تھے۔ایک صارف نے ہانیہ عامر کی آواز کو بیسری قرار دیا۔عبدالرحمن نامی صارف نے کہا کہ یہ گلوکاری سننے کے بعد میکا سنگھ پر کیا گزرے گی۔
مزید پڑھیں: عائزہ خان نے بالوں کو نیا رنگ دے کر مداحوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل