شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میرانشاہ: دہشتگردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا۔ اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کا 25 سالہ جوان سیف اللہ شہید ہو گیا۔

مزید پڑھیں: سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، مطلوب دہشت گرد مارا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں موجودہ صورتحال کے باعث دہشت گردوں نے ایک بار پھر سر اُٹھانے کی کوشش کی ہے، مگر پاک فوج انہیں پوری قوت کے ساتھ کچلنے کے لئے پر عزم ہے۔

Related Posts