کراچی: سوشل میڈیا پر کچھ ایسی افواہیں گردش میں ہیں جن کے مطابق عثمان مختار جو ڈرامہ سیریل انا میں اداکارہ نیمل مختار کے بالمقابل ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں، ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔
افواہ یہ بھی ہے کہ فلمسٹار حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور سے شادی کی خبریں جب سے گردش میں آئیں، تبھی سے عثمان مختار نے خاموشی اختیار کر لی اور جو بے نام تعلق نیمل اور ان کے درمیان موجود تھا، وہ اپنی موت آپ مر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد طالبہ عائشہ خرم کو امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی مالی امداد
اپنے حالیہ بیان میں عثمان مختار نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں اور نیمل ڈرامہ اسکرین پر خوبصورت جوڑی سمجھے جاتے ہیں تو اس کے لیے اداکاروں، مصنف اور ڈائریکٹر نے محنت کی ہے لیکن اس بات کو غلط رنگ نہیں دیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی زندگی میں میری اور نیمل کی شادی ہمیں شدید کوفت میں مبتلا کردے گی اس لیے ہم ایسا نہیں کرسکتے۔ ہماری دوستی پرانی ہے لیکن ہم بہن بھائیوں کی طرح ہیں۔
حمزہ علی عباسی اور نیمل کی جوڑی کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے عثمان مختار نے کہا کہ آپ کو چاہئے کہ انہیں دعائیں دیں۔ نئے جوڑے کو ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی کی دُعائیں دیا کریں۔ میں حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی پر بہت خوش ہوں۔
یاد رہے بدھ کے روز فلمسٹار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں اداکارہ نیمل خاور سے شادی کی خوشخبری 25 اگست کے بعد سنانا چاہتا تھا لیکن یہ راز میڈیا پر پہلے ہی فاش ہوچکا ہے۔ فیس بک پر حمزہ علی عباسی نے فلمسٹار نیمل خاور کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور کہا کہ میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد میں چاہتا ہوں کہ خود اس کی تصدیق کروں تاکہ عوام کو پتہ چل جائے کہ ہم شادی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: چاہتا تھا کہ شادی کی خوشخبری 25 اگست کے بعد سناؤں، میڈیا نے پہلے راز فاش کردیا۔حمزہ علی عباسی