حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے کورونا ویکسین لگوا لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے کورونا ویکسین لگوا لی
حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے کورونا ویکسین لگوا لی

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نیمل خاور نے بھی عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔

میڈیا پورٹ کے مطابق نیمل نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگواتے ہوئے نظر آرہی ہیں تاہم تصویر میں انہوں نے اپنا چہرہ ایموجی سے چھپا رکھا ہے ۔ نیمل خاور کاکہنا ہے کہ “انہوں نے کورونا ویکسین لگوا کر قومی فریضہ انجام دیا ہے۔”

یاد رہے کہ نیمل خاور اداکار حمزہ علی عباسی کی شریک حیات ہیں اور اس خوبصورت جوڑی کا پیارا سی بیٹا مصطفی عباسی ہے۔ نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی اپنے بیٹے کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر اپنے مداحوں کے لیے شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں خوب پذیرائی ملتی ہے۔

یہاں یہ بات ذکر سے خالی نہیں ہے کہ اداکارہ نیمل خاور سے پہلے کئی شوبز شخصیات بھی کورونا ویکسین لگوا چکی ہیں جن میں عفت عمر، سیمی راحیل، ثمینہ پیرزادہ، احمد علی بٹ، ایاز سمو، ارمینا خان اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید 8 افراد انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ سندھ

Related Posts