پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ ہم جس ملک بھی جائیں، شائقین خوب تعریف کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹورانٹو میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پارلیمنٹ میں بیٹھنے کیلئے بہت جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔
فواد خان، حمزہ عباسی کی مولا جٹ 200کروڑ کے کلب میں داخل
خیال رہے کہ حمزہ علی نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں نوری نت کا کردار ادا کرکے خوب شہرت حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جس ملک میں بھی جاتے ہیں، عوام خوب تعریف کرتے ہیں اور پذیرائی ملتی ہے۔
قبل ازیں بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔
آج سے 4ماہ قبل لیجنڈ آف مولا جٹ نے متعدد بھارتی فلموں کو بھی کروڑوں کا بزنس کرنے میں پیچھے چھوڑ دیا۔ باکس آفس پر مولا جٹ 200 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی فلم بن گئی۔
دنیا بھر میں کلاسک فلم مولا جٹ کے ری میک دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 90 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا جو پاکستانی کرنسی میں 200 کروڑ سے زائد بنتا ہے، فلم گزشتہ برس اکتوبر کے دوران ریلیز کی گئی تھی۔