ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ پی ڈی ایم کی نالائقی ہے۔حماد اظہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روزہ لگ گیا، حماد اظہر وزیر اعظم ہاؤس میں پانی کی کمی کے باعث بے ہوش
روزہ لگ گیا، حماد اظہر وزیر اعظم ہاؤس میں پانی کی کمی کے باعث بے ہوش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت کی نالائقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے مختلف شہروں بشمول اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں گرمیوں کے دوران حسبِ معمول لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 850 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے حکومت پر الزامات عائد کیے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ

ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14، 14 گھنٹوں تک جا پہنچا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی 8 سے 10گھنٹوں تک طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ لیاری، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی اور سرجانی ٹاؤن میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے ہوگیا۔

فیڈرل بی ایریا، کھارادر، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی اور کورنگی میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش بجلی چوری والے علاقوں میں کی جارہی ہے تاہم حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے پروفیشنلز کو ڈسکوز بورڈ سے نکال دیا۔

اپنے حالیہ بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بورڈز میں سیاسی لوگوں کو بھرتی کیا جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کا مطالبہ بھی کیا۔ 

 

Related Posts