سعید غنی کے ہتک عزت کے کیس میں حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Haleem Adil Sheikh indicted in Saeed Ghani defamation case
حلیم عادل شیخ نے مجھ پربے بنیاد الزامات لگائے، ثابت کریں، سعید غنی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پروزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی جانب سے دائر کردہ ہتک عزت کے کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر بے بنیاد الزامات لگانے پرعدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے عدالت کے سامنے بیان ریکارڈ کروا دیاتھاجس میں سعید غنی نے کہا تھا کہ مجھ پر حلیم عادل شیخ نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف لگے الزامات کو ثابت کیا جائے۔الزامات ثابت نہ کرنے کی صورت میں معافی مانگی جائے یا جرمانہ دیا جائے۔

مزید پڑھیں:حلیم عادل شیخ نے مجھ پربے بنیاد الزامات لگائے، ثابت کریں، سعید غنی

سماعت کے بعد وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ حلیم عادل شیخ نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے۔ مجھے پریس کانفرنس میں لینڈ گریبر کہا گیا۔ میرے لیے کہا گیا کہ میں منشیات فروش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے متعدد قانونی نوٹس بھیج کر جواب مانگا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ میں نے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔

Related Posts