چیف جسٹس نے آخری بال پر چھکا مارا، حافظ حسین کا نیب ترامیم کیس فیصلے پر تبصرہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب میں ترامیم کو کالعدم قرار دینا غیر متوقع نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اپنی سروس کی ختم ہونے والی اننگز کی آخری گیند پر چھکا مار دیا، حالانکہ توقع تھی کہ ”انہونی بارش“ کے ذریعے یہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

جدہ ٹاور دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل کرنے کے قریب

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو نیب کے ذریعے احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بننے کا خطرہ ہے، سیاستدانوں اور سول سروس کے احتساب کے ساتھ ہی دوسرے اداروں کا بھی رخ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار نگراں وزیراعظم بھی نیب کے ریڈار پر آگئے ہیں۔

Related Posts