حدیقہ کیانی نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 100 گھر تعمیر کروادیئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کیلئے 100 گھر تعمیر کروادیئے
حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کیلئے 100 گھر تعمیر کروادیئے

معروف پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے گھروں کی تعمیر نو کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے،ان کے پروجیکٹ ”وسیلہ راہ” نے سیلاب سے متاثرہ صوبے میں تعمیر نو کے پہلے مرحلے میں 100 مکانات کی تعمیر مکمل کرلی۔

حدیقہ کیانی نے اپنا پروجیکٹ وسیلہ راہ اگست میں شروع کیا تھا اور تعمیر نو کے عمل میں مدد کے لیے لاہور اور کراچی سے فنڈ اکٹھا کیا تھا۔

ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ایک حالیہ پوسٹ میں، حدیقہ کیانی نے اپنے چاہنے والوں کو بلوچستان میں ہونے والی تباہی اور مکانات کی تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اُن لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کار خیر میں ان کی مدد کی۔

ان کی پوسٹ کے مطابق، منصوبے کے پہلے مرحلے میں 100 مکانات کی تعمیر شامل تھی، جن پر اب ضرورت مند خاندان رہائش پذیر ہوچکے ہیں، مزید برآں، ایک میٹرنٹی کلینک، ایک گروسری اسٹور، اور ایک پرائمری اسکول بھی تعمیر کیا گیا ہے اور اب وہ اپنے اپنے مقاصد کی تکمیل کر رہے ہیں۔

معروف گلوکارہ نے کہا کہ ”جیسا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ جانتے ہیں، میں پچھلے کچھ دنوں سے بلوچستان میں ہوں … اللہ کے فضل اور آپ کے فعال تعاون سے، ہم نے بلوچستان میں اپنے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ ایک سو گھر مکمل ہو چکے ہیں اور اب ان پر لوگ رہائش پذیر ہوچکے ہیں، ایک میٹرنٹی کلینک مکمل ہو گیا ہے، ایک گروسری کی دکان مکمل ہو گئی ہے اور ایک پرائمری سکول مکمل ہو گیا ہے!

Related Posts