اسلام آباد: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہےکہ پاکستان دنیا میں مہاجرین کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کے لیے مثبت اقدامات کئے۔
اسلام آباد میں افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ افغانستان کے تمام مسائل کا حل افغان سرزمین سے ہی ممکن ہے، 40 سال پاکستان نے افغان مہاجرین کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ 40 سال سے افغان عوام مسائل کا شکار ہیں لیکن پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کے لیے مثبت اقدامات کئے، پاکستان کی فراخ دلی دہائیوں پرمحیط ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ جو تم سے پناہ کا طالب ہو اسے پناہ دے دیا کرو۔ قرآن کریم میں پناہ سے متعلق بہت واضح طور پر بات کی گئی ہے، پاکستان میں افغان مہاجرین کی میزبانی برادارنہ تعلقات اور قربانی کے مبنی ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ افغان مہاجرین کے لیے عالمی امدادبہت اہمیت رکھتی ہے لیکن پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعاون محدود ہے، پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کے لیے مثبت اقدامات کئے۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ شہریت کا قانون پاکستان کے لیے پناہ گزینوں کے مسائل پیدا کرے گا۔عمران خان