حکیم الامت کا 144واں یومِ ولادت، مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکیم الامت کا 144واں یومِ ولادت، مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
حکیم الامت کا 144واں یومِ ولادت، مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

لاہور: پاکستان کے قومی شاعر، حکیم الامت علامہ اقبال کے 144ویں یومِ ولادت کے موقعے پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کا مقصد شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مہمانِ خصوصی اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان کی موجودگی میں حکیم الامت علامہ اقبال کو سلامی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 144واں یومِ ولادت آج منایا جارہا ہے

کالعدم ٹی ٹی پی سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہے، وزارتِ اطلاعات 

پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کمودور عامر اقبال خان نے  مزارِ اقبال پر حاضری کے دوران پاک نیوی کے دستوں کا معائنہ کیا اور فاتحہ خوانی کی، مزارِ شاعرِ مشرق پر پھولوں کی چادر کا نذرانہ پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

ملک بھر میں ہر سال 9 نومبر کو شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا یومِ ولادت منایا جاتا ہے اور پوری قوم حکیم الامت کے فکر و فلسفے اور شاعری کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ 

خیال رہے کہ آج قومی شاعر اور حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا 144واں یومِ ولادت قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جبکہ شاعرِ مشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے مسلمانوں میں جذبۂ آزادی بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام کی درست فکر کی طرف رہنمائی کی۔

گزشتہ صدی کے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر، دانشور، صوفی اور فلسفی علامہ محمد اقبال نے 9 نومبر 1877ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں آنکھ کھولی جبکہ آپ نے فلسفے، عربی اور فارسی زبان پر عبور حاصل کرکے اپنے علم کو اسلام کی ترویج کیلئے استعمال کیا۔

Related Posts