سرگودھا ،بھلوال میں پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sargodha operation
sargodha operation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرگودھا کے علاقہ بھلوال میں پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی تلاش میں پولیس کارروائی کو تیز کر دیا گیا جس میں تھانہ بھلوال صدر پولیس ٹیم نے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزمان نون ٹاون سرگودھا کے تجمل عباس اور غلام عباس کاہلوں کو گرفتارکرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ڈویژن بنچ نے سب انسپکٹر قتل کیس میں ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا

اشتہاری ملزمان نے چک 22شمالی کے قریب اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے محمد غفار سے نقدی اور موبائل فون مالیتی144000روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے تھے۔

ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش رہے اس واردات پر درج راہزنی کے مقدمہ میں ملزمان کی گرفتاری چیلنج تھی جن کو تھانہ صدر بھلوال نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جن سے مال مسروقہ اور ناجائزاسلحہ برآمد کر لیا ہے۔پولیس ملزمان سے تفتیش میں مصروف ہے۔

Related Posts