حب چوکی فٹبال گراؤنڈمیں میچ کے دوران دستی بم حملہ، 8افراد شدید زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ،سرینا چوک پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ، 2افراد ہلاک،متعدد افراد زخمی
کوئٹہ،سرینا چوک پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ، 2افراد ہلاک،متعدد افراد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:حب چوکی اللہ آباد ٹاؤن فٹبال گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کے دوران دستی بم پھٹنے سے 08 افراد زخمی ہوگئے، ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہدائے پولیس فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گراؤنڈ میں میچ جاری تھا، اسی دوران دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 5 پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دھماکے کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار روشن علی ولد خادم حسین شہید’تین اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ دھماکے کیلئے بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں رینجرز کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ 3اہلکاروں اور 11افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا تھا کہ ممکنہ طور پر بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں تصدیق کی تھی کہ اورنگی ٹاؤن میں ہونیوالے دھماکے میں بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں رینجرز کی گاڑی پر دستی بم حملہ،ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی

Related Posts