نیٹ فلکس نے اپنی سیریز ”بلیک مرر“ کے ساتویں سیزن کو خوش آمدید کہتے ہوئے گرین سگنل دے دیا ہے جبکہ سیریز کی کہانی ٹیکنالوجی کے منفی اثرات ومضمرات پر مبنی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیٹ فلکس کی مشہور ترین سیریز کی فہرست میں شامل بلیک مرر بلیک مرر کی نئی کہانی سامنے آنے والی ہے جس کے ساتویں سیزن کا آغاز جلد کیا جائے گا جبکہ ساتویں سیزن کیلئے اہم فیصلے تاحال نہیں کیے گئے۔
ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے رواں برس جون کے دوران ہی بلیک مرر کا چھٹا سیزن بہت سے ممالک میں نشر کیا تھا جبکہ اسی سیریز کے گزشتہ 5سیزن 4سال قبل ہی ریلیز کیے جاچکے تھے جنہیں عوام نے بے حد پسند کیا۔
ملی بوبی کی نئی نیٹ فلکس فلم میں کیا ہے؟
تاحال نیٹ فلکس کے ساتویں سیزن کی کاسٹ کا اعلان نہیں کیاجاسکا جبکہ بلیک مرر سیریز کی ہر قسط ایک نئی کہانی پر مشتمل ہوا کرتی ہے جبکہ سیریز کے ایگزیکٹو پروڈیوسرز چارلی بروکر، اینابیل جونز اور جیسیکا روڈز کی واپسی بھی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ بلیک مرر کے ساتویں سیزن کی آفیشل ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہونا بھی ابھی باقی ہے۔ نئے سیزن میں ایسی کیا خاص بات اور اسٹوری پلاٹ کیا ہوگا؟ یا کتنی اقساط نشر کی جائیں گی، اس کا اعلان بھی تاحال نہیں کیا گیا۔
بلیک مرر کے چھٹے سیزن میں 5 اقساط شامل تھیں جن میں سلمیٰ ہائیک، عینی مرفی، آرون پول، جوش ہرٹنیٹ اور پاپا ایسیڈو نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ ساتویں سیزن میں نئے اداکاروں کی شمولیت کی توقع کی جارہی ہے۔
بلیک مرر سیریز کی کہانی؟
چارلی بروکر کی تخلیق کردہ ہٹ سائی فائی سیریز بلیک مرر کے متعلق اکثر یہ رائے رکھی جاتی ہے کہ اس میں آئندہ آنے والے دور میں نوعِ انسانی کے مستقبل کے بارے میں پیش گوئی کی گئی ہے۔
زیادہ تر بلیک مرر سیریز میں انسانوں کا ٹیکنالوجی پر بھروسہ اور انحصار دکھایا جاتا ہے جبکہ بلیک مرر کا مرکزی خیال ہی ٹی وی، موبائل یا پھر ٹیبلٹ جیسی ٹیکنالوجیز میں استعمال ہونے والی اسکرین کا دوسرا رخ یا منفی اثرات آشکار کرنا ہے۔