خان محمد مری کی اہلیہ گراں ناز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پولیس نے ہمیں دکی سے بازیاب کرایا، 8 سال سے عبد الرحمن کھیتران کے نجی جیل قید میں تھی، دوران قید ہمارے اوپر تشدد اور ہمیں کمرے میں بند کیا گیا۔
گراں ناز نے کہا کہ میرے 6 بیٹے مجھ سے الگ کئے گئے جب کہ بیٹوں کو الگ کرکے قید میں بند کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
بارکھان واقعہ، بازیاب 17 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کا انکشاف
اس کے علاوہ خان محمد مری کے بیٹے نے کہا کہ مجھے صوبائی وزیر سردار عبدالراحمن کیھتران نے کوئٹہ والے گھرمیں بند کیا تھا، دو سے تین دن پہلے ہمیں دکی میں کسی بندے کے حوالے کیا گیا، جب اس شخص کو پتا لگا کہ پولیس ہمیں ڈھونڈ رہی تو وہ ہمیں چھوڑ کر چلا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے ہمیں بازیاب کیا۔