بابر اعوان نے گھریلو تشدد بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کے لیے خط لکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعوان نے گھریلو تشدد بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کے لیے خط لکھ دیا
بابر اعوان نے گھریلو تشدد بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کے لیے خط لکھ دیا

اسلام آباد: گھریلو تشدد بل 2021 پر مختلف حلقوں کی جانب سے اعتراضات پر بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کیلئے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا۔

پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو لکھے گئے خط میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہاکہ قومی اسمبلی کی جانب سے گھریلو تشدد بل 2021 پاس کیا گیا، سینیٹ کی جانب سے بل پر ترامیم بھجوائی گئیں ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق  گھریلو تشدد بل 2021 پر مختلف حلقوں کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے، گھریلو تشدد بل 2021 کی متعدد شقوں پر اسلامی قوانین کے متصادم ہونے کا اعتراضات لگائے گئے۔

آئین کے مطابق قرآن و سنت کے متصادم کوئی قانون سازی نہیں کی جاسکتی۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے خط میں لکھا کہ نظریاتی کونسل اس بات کا تعین کر سکتا ہے کہ قانون اسلامی ہدایات کے مطابق ہے یا نہیں۔

تاہم اب اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے گھریلو تشدد بل 2021 کو جائزے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل ریفر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: میرپورخاص بورڈ کے امتحانات میں درجنوں امیدوار دوسرے کی جگہ امتحان دیتے پکڑے گئے

Related Posts